وزیر ریلوے شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 10:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،شیخ رشید احمد آئسولیشن میں چلے گئے۔

وزارت ریلوے کے  مطابق شیخ رشید نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم وہ وہ آئسولیشن میں چلے گئے ۔

 وزارت ریلوے نے بتایا ہے کہ شیخ رشید کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق شیخ رشید 2ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔

شیخ رشید نے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ مجھے کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے، پی ایس میں ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیسٹ کرایا تھا، اب میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، 7 دن بعد پھر ٹیسٹ کراؤں گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔